کراچی ،چنگیز جمالی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

کراچی ،چنگیز جمالی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے پیرکو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اور بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،میر چنگیز خان جمالی نے بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان کی تنظیمی امور پربھی بریفنگ دی اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور کارکنان اپنے چیئرمین کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے، انہوں نے چنگیز خان جمالی کو ہدایت کی کہ وہ عام لوگوں اور کارکنان سے رابطے جاری رکھیں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے مظلوم، پسے ہوئے اور پسماندہ عوام کی خدمت کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول