ملاعمر کی مشہور زمانہ ایک آنکھ والی تصویر جعلی ہے ،مولوی احمد متوکل

ملاعمر کی مشہور زمانہ ایک آنکھ والی تصویر جعلی ہے ،مولوی احمد متوکل

کابل/ دبئی (آئی این پی) طالبان دور کے وزیرخارجہ اور ملا محمد عمر کے پرنسپل سیکرٹری مولوی احمد متوکل نے انکشاف کیا ہے کہ ملاعمر کی انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والی ایک آنکھ والی تصویر جعلی ہے ، اصل تصویر سامنے آنے سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے تھے، امریکی انٹیلی جنس ادارے بھی ملا عمر کا تعاقب کر رہے تھے،طالبان کو باہم متحد رکھنے کے لیے ملا عمر کی وفات کی خبر خفیہ رکھی گئی، اگر ہم ان کی وفات کی خبر فورا مشتہر کر دیتے تو طالبان کی صفوں میں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ تھا۔ عرب ٹی وی چینل العربیہ کو انٹرویو میں ملاعمر کے پرنسپل سیکرٹری مولوی احمد متوکل نے بتایاکہ انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والی ملا عمرمحمد عمر مرحوم کی انٹرنیٹ پر مشہور ایک آنکھ والی تصویر جعلی ہے ، طالبان کی جانب سے اس تصویر پر اس لیے اعتراض نہیں کیا گیا کیونکہ اصل تصویر سامنے آنے سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔ امریکی انٹیلی جنس ادارے بھی ملا عمر کا تعاقب کر رہے تھے۔انٹرویو کے دوران مولوی احمد متوکل نے ملاعمر کی زندگی کے بعض گم نام گوشوں سے بھی پردہ اٹھایا۔ طویل عرصے تک ملاعمر کی رفاقت کے باعث مولوی متوکل جانتے ہیں کہ ملاعمر اورالقاعدہ کے متقول رہ نما اسامہ بن لادن کے درمیان کس نوعیت کے تعلقات قائم تھے۔ملاعمرکی وفات کے دو سال گذرجانے کے باوجود ان کی موت کی خبر کو چھپائے رکھنے میں کیا راز تھا؟ اس سوال کے جواب میں مولوی متوکل نے کہا ہے کہ ہم جانتے تھے کہ ملاعمر مجاہد فوت ہو چکے ہیں۔ اگر ہم ان کی وفات کی خبر فورا مشتہر کر دیتے تو اس کے نتیجے میں طالبان کی صفوں میں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ تھا۔ طالبان کو باہم متحد رکھنے کے لیے ملا عمر کی وفات کی خبر خفیہ رکھی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...