شانگلہ ،این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور پر گھپلوں کا انکشاف

شانگلہ ،این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور پر گھپلوں کا انکشاف

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور گھپلوں کاانکشاف، کالج ہال میں امیدواروں کے رشتہ داروں کی ڈیوٹیاں، پہلے سے این ٹی ایس ٹسٹ میں پاس ہوکر ٹیچرز منتخب ہونے والے امیدوار بھی رشتہ داروں کی مدد کیلئے دوبارہ ٹیسٹ میں شامل، پی ایس ٹی کورس نہ کرنے والے امیدوار بھی جعلی طریقے سے ٹیسٹ میں شرکت کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے کالج ہال الپوری میں پرائمری سکول ٹیچر PSTکی پوسٹوں کیلئے جاری این ٹی ایس ٹیسٹ میں امیدواروں کے رشتہ داروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ،جو مبینہ طور پر ٹیسٹ میں ان کی مدد کر رہے ہیں ،اسی طرح پہلے سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے پی ٹی سی اور سی ٹی ٹیچر بھی دوبارہ این ٹی ایس میں حصہ لے رہے ہیں ،اور اپنا پرچہ جلد مکمل کرکے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تعاون کرتے نظر آتے ہیں، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی ایس ٹی کورس نہ کرنے والے امیدوار بھی جعلی طریقے سے ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں ،کیونکہ این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے صرف فارم بھیجا جاتا ہے اور کاغزات نہیں بھیجے جاتے این ٹی ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیداروں عارف اللہ،محمد کبیر،آمان اللہ،تقی اللہ اور دیگر نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں گھپلے ہوتے ہیں لہٰذا مذکورہ ٹیسٹ کومنسوخ کرکے غیر جانبدار لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول