عوام کی خدمت حکومت کااولین مشن ہے، چودھری محمد اکرام

عوام کی خدمت حکومت کااولین مشن ہے، چودھری محمد اکرام

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت حکومت کااولین مشن ہے ۔ عوام کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی میاں برادران کا طرہ امتیاز ہے ۔ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) ہی پا کستا ن کے دفا ع ، ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی ضما نت ہے حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کررہی ہے۔ ملک سے مہنگائی‘ بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ حکومتی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو پاکستان کی فلاخ و بہبود کی خاطر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی ہے ملک مسلسل ترقی وخوشخالی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ حکومت اپنی کامیاب پالیسیوں کے تسلسل کے فروغ کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اللہ کے فضل وکرم سے ضلع سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن ریکارڈ کامیابی حاصل کر ے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر