ڈیرہ چہلم امام حسینؓ سیکورٹی پلان کے تحت 4 سیکٹرز میں تقسیم

ڈیرہ چہلم امام حسینؓ سیکورٹی پلان کے تحت 4 سیکٹرز میں تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس نے چہلم کے موقع پر سیکورٹی پلان کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کوپانچ سیکٹرزمیں تقسیم کردیا‘آج بروزمنگل سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پردس روزکیلئے پابندی عائد‘23مجالس اور21جلوسوں کیلئے پولیس کے تین ہزارسے زائداہلکاروں کے علاوہ ایف سی اورایف آرپی کی پانچ پانچ پلاٹون بھی ڈیوٹیاں سرانجام دینگی‘بغیرنمبرپلیٹ اورجعلی نمبرپلیٹ کی موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی اورسرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کوتیزکیاجارہاہے۔ڈی پی اوربنوازخان۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی کی ہدایت پرڈی پی اوربنوازخان کی زیرنگرانی چہلم کے موقع پرسیکورٹی پلان تیارکرلیاہے۔جسکے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کوپانچ سیکٹرزمیں تقسیم کیاگیاہے۔ہرسیکٹرکاانچارج ڈی ایس پی ہوگا۔چہلم کے دوران 23مجالس منعقدہونگی جبکہ21جلوس نکالے جائینگے۔ہرجلوس اورمجالس کیلئے بھی الگ الگ سیکورٹی پلان تیارکیاگیاہے۔پولیس اورایلیٹ کے 3500جوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے جبکہ فرنٹےئرکانسٹیبلری اورفرنٹےئرریزرووپولیس کی پانچ پانچ پلاٹون بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگی۔خفیہ کیمروں کے ذریعے مجالس اورجلوسوں کی نگرانی کی جائیگی۔ڈی پی اوربنوازخان نے میڈیاکوبتایاکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بغیرنمبرپلیٹ اورجعلی نمبرپلیٹ کی موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی تیزکی جارہی ہے۔ان موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جارہے ہیں۔سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کاسلسلہ بھی تیزکیاجارہاہے۔سی ٹی ڈی اوردیگرایجنسیزکیساتھ ملکراس آپریشن کومزیدآگے بڑھائینگے۔کرایہ کے مکانات کے کوائف متعلقہ تھانوں میں درج نہ ہونے کے باعث ان کیخلاف بھی متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول