پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں: عمر ڈار

پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں: عمر ڈار

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وضلعی آرگنائزر عمر ڈار نے کہا ہے کہ وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتاجہاں قانون وانصاف کی پاسداری نہ ہو۔ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں غریب کیلئے اور امیر کیلئے اور قانون ہے،ملک میں اگر قانون ہو تو سیاستدان کرپشن،لوٹ مار کا بازار گرم نہ رکھیں،طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں کیونکہ عوام کی طاقت ووٹ ہے۔موجودہ حکمران عوام کو بنیادی دسہولیات دینے میں بھی مکمل ناکام ہو گی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونین کونسل محمد پورہ میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا ۔عمر ڈار کا کہنا تھا کہ غریب غریب تر ہو رہا ہے جبکہ امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے غربت کا یہ عالم ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں،تحریک انصاف ہی ملک کو اندھروں سے نکال کر امید کی نئی کرن روشی دے سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں مسائل کی جڑ نا انصافی ہے ۔انشاء اللہ تحریک انصاف برسر اقتدار آکے ملک میں انصاف کا نظام رائج کر ے گی ۔ اس موقع پر عثمان ڈار، امیدور برائے چیئر مین شیخ قیصر، امیدور برائے وائس چیئرمین محمدنواز پیچاں والا، میاں سلیمان کے علاوہ علاقہ مکنیوں کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر