پاکستان اور امریکہ میں پائیداری شراکت دونوں ملکوں کے لئے اہم ہے ،طارق فاطمی

پاکستان اور امریکہ میں پائیداری شراکت دونوں ملکوں کے لئے اہم ہے ،طارق فاطمی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں امریکہ کے نئے نامزدسفیر ڈیوڈ ہیل نے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ، طارق فاطمی نے امریکی سفیر کو ذمے داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ،دونوں رہنماؤں کا علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے طارق فاطمی سے ملاقات کی جس میں طارق فاطمی نے انہیں ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی ۔اس کے علاوہ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔طارق فاطمی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں پائیدار شراکت دونوں ملکوں کے لئے بہت اہم ہے ،پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ڈیوڈ ہیل دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کریں گے ۔نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے کام کریں گے اور پاک امریکہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے ، امریکہ پاکستان ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں قابل تعریف ہیں اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک ملکر لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی اس کے لئے ملکر ہی کام کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ اول