ہالا سروری جماعت کے گدی نشین مخدوم جمیل الزمان کی دستار بندی
ہالا (خصوصی نامہ نگار)ہالا میں درگاہ غوث الحق مخدوم سرور نوح رحمت اللہ علیہ کے 19ویں گدی نشین مخدوم جمیل الزماں کی دستار بندی اور مخدوم امین فہیم کے سوئم کے موقع پر سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین ،عقیدت مندوں ،وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ،مخدوم امین فہیم کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق درگاہ غوث الحق مخدوم سرور نوح رحمت اللہ علیہ کے 19ویں گدی نشین مخدوم جمیل الزماں کی دستار بندی اور مخدوم امین فہیم کے سوئم کے موقع پر سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین ،عقیدتمندوں نے شرکت کی جس میں مخدوم خاندان کے مخدوم رفیق الزماں،مخدوم سعید الزماں، مخدوم خلیق الزماں، مخدوم محبوب الزماں،مخدوم فخر الزماں ،مخدوم احمد الزماں، مخدوم حسیب الزماں دیگروں کے علاوہ سندھ کی مختلف درگاہوں کے گدی نشین سیاسی رہنماؤں نے گدی نشین مخدوم جمیل الزماں کی دستار کی جس کے بعد درگاہ سرور نوح کے سجادہ نشین مخدوم محبوب الزماں نے گدی نشین مخدوم جمیل الزماں کو حضرت سرور نوح رح کے ہرے کلر کے دھاگے اور تسبیح پہنائی جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے سرور نوح کے گدی نشین مخدوم جمیل الزماں نے خطاب کرتے ہوئے دنیا کاا قتدار فانی ہے جو کے باالآخر فنا ہی ہونا ہے ہم گنہگار ہیں اس لیئے دربار الاہی میں سروری جماعت کے مریدین سمیت سب کو توبہ تائب ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کرنے کے علاوہ انسانیت سے محبت کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کے اللہ مجھے یہ سعادت نصیب کرے بزرگان کی طرح عوام کی بے لوث خدمت کروں تاکہ عوام کی دلوں پر راج کروں ،انہوں نے کہا کے جھگڑے کا کوئی بنیاد نہیں ہے اس لیئے آپس میں محبت اور اتحاد کروانہوں نے تمام سروری جماعت کے مرید،عقیدتمندوں کو اللہ کے احکامات ،نبی ﷺ کے طریقوں پہ چلنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کے اس سے قبل کے ہمارا دعا کا دروازہ ہی بند ہوجائے اس لیئے دعا کریں کے میں مخدوم ہونے کی نسبت سے عوام اورملک کی خدمت کرسکوں اور اپنے اپنے والد کے حقوق ادا کرسکوں بعد ازاں مخدوم ہاؤس میں بھی اجتماعی دعا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسیمبلی آغا سراج درانی ، پی پی کے مرکزی رہنما چودھری اعتزاز احسن، میاں منظور وٹو، پیر مظہر الحق ، فریال ٹالپر،جام معشوق، جام مد علی دیگروں شرکت کی ان کا کہنا تھا کے مخدوم امین فہیم ایک مدبر سیاستدان تھے جس کی علیحدگی سے پاکستان اور پی پی میں خال نہیں بھرا جاسکتا ان کی وفاداری،لازوال محبتوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا تمام آنے والے سیاستدانوں، سماجی مذہبی رہنماؤں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا