تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کیلئے 2کروڑ 80لاکھ کے خصوصی گرانٹ کا اعلان

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کیلئے 2کروڑ 80لاکھ کے خصوصی گرانٹ کا اعلان

بٹ خیلہ ( بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے سنےئر وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کیلئے دو کروڑ 80لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ہے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت تمام واجبات کی فوری ادائیگی ہو سکے۔انہوں نے اس بات کا اعلان پیر کے روز ملاکنڈ میں ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔اس موقع پر سیکرٹری لو کل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ، سابق ایم این اے بختیار معانی ،لوکل گورنمنٹ کے افسران اور ٹی ایم اے بٹ خیلہ اور درگئی کے ملازمین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ رواں سال کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل ملاکنڈ کو 78کروڑ 80لاکھ روپے ترقیات کی مد میں ملیں گے جس میں 57ملین روپے ریلیز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 42ارب روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ سنےئر صوبائی وزیر نے انکشاف کیا کہ 5کروڑروپے کی خطیر رقم سے سپیشل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جارہا ہے جس کے تحت مستقبل میں محکمے کو پیش آنے والے مالی مسائل حل کئے جائینگے۔عنایت اﷲ نے آگاہ کیا کہ سپیشل گرانٹ صرف تین سال تک دی جائیگی جبکہ اس دوران محکمہ اپنی مدد آپ کے تحت طویل المعیاد منصوبے بنائیگا۔سنےئر وزیرنے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو بتایا کہ اسکے سروس سٹرکچر پر کام شروع ہو چکا ہے اور ایک سال کے اند ر اسے عملی جامہ پہنایا جائیگا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی ون سٹپ پروموشن پالیسی کو لوگل گورنمنٹ میں فوری طور پر نافذ کیا جائے۔انہوں نے ٹی ایم اے بٹ خیلہ کو ہدایت کی کہ جدید بس ٹرمینل کے قیام کیلئے پی سی ون تیار کرکے محکموں کو بھیجوائے تاکہ اس کے قیام کیلئے جلد ازجلد اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر بلدیات نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ میں ایک ٹیکنیکل ونگ قائم کیا گیا ہے جس میں چیف انجنئیر،انجنےئرز،اور سب انجنےئرز کی اسامیاں پیدا کی گئی ہیں جبکہ 60سب انجنےئیرز کو بھرتی کیا جارہاہے جو بہت جلد تمام اضلاع میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔صوبہ بھر کے تمام ٹی ایم ایز کی کمزور کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے عنایت اﷲخان نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف صوبائی حکومت کی شروع کردہ مہم پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اچھے نتائج فراہم کریں۔

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...