شانگلہ ،زلزلہ متاثرین کے حقیقی مستحقین کو چیک نہ مل سکے

شانگلہ ،زلزلہ متاثرین کے حقیقی مستحقین کو چیک نہ مل سکے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ زلزلہ کے ا صل متاثرین کو تاحال چیک نہ مل سکی جبکہ غیر مستحق افراد کو چیکس جاری، زلزلے سے اصل متاثرین سراپا احتجاج، شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ، ضلعی حکومت نو منتخب بلدیاتی کونسلران مکمل طور پر ناکام ،اقرباء پروری ا ور پارٹی والوں کو متاثرین لیسٹ میں شامل ،جبکہ اصل متاثرین در در کی ٹھوکرے کھا نے پر مجبور ہیں، سیاسی بصرت نہ ہونے کیوجہ سے نام لیسٹوں سے نکلوائے جا رہی ہے ،زلزلہ متاثرین سیاسی لوگوں اور کونسلران سے مایوس،جس کو ووٹ دیا ہے وہ اپ کو متاثرین میں لکھے گا متاثرین کا شکوہ، شانگلہ میں سب سے زیادہ زلزلہ متاثر ہونے والے لوگ تاحال اپنے تباہ شدہ گھر وں کی معاوضے کیلئے در بدر ٹھوکرے کھا رہے ہیں شانگلہ زلزلہ متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، احتجاج کا سلسلہ جاری، گھر تباہ ہوئے ہیں ،اٹھاوس دن گزرنے کے با وجود امدادی چیک نہیں ملے ہیں، بلدیاتی ناظمین ،ضلعی انتظامیہ ، پٹواری من پسند اور غیر مستحق افراد کو چیک دے رہے ہیں ، جس میں انتظامیہ بھی ملوث ہے، راتوں رات لسٹوں سے نام غائب ہو رہے ہیں،زلزلہ متاثرین کا امدادی چیک نہ ملنے ، لسٹوں سے نام غائب کرنے، اور سروے کے با وجود محروم رکھے جانے ، ضلعی انتظامیہ ،پٹواریوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ، متاثرین کی اپیل، ان کے گھر زلزلہ کے دوران تبا ہ ہوئے ہے، متاثرین نے الزام عائد کیا کہ اٹھاوس روز گزرنے کا با وجود انہیں امدادی چیک نہیں ملے ہیں ،بلدیاتی ناظمین، ضلعی انتظامیہ شا نگلہ اور پٹواری من پسند اور غیر مستحق افراد کو چیک دے رہے ہیں ، راتوں رات لسٹوں سے نام غائب ہو رہے ہیں، انتظامیہ پاک فوج کے سروے کو نہیں مانتی۔ زلزلہ متاثرین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کا جائز حق دیا جائے۔ ______

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...