گوادر کا شغرا قتصادی راہداری کی بروقت تکمیل سے ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو گا ،سراج الحق

گوادر کا شغرا قتصادی راہداری کی بروقت تکمیل سے ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) جماعت اسلامی کے مر کزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی رو ٹ کے حوالے سے تمام طبقا ت کا اتفا ق را ئے ضرو ر ی ہے ،الیکشن کمیشن حلقہ پی کے 95کا نو ٹی فیکشن فو ری طو رپر جاری کر یں ، طور کیمپ جندول میں مقامی میڈ یا سے گفتگو اور بعد ازاں جندول ما ڈ ل سکو ل اینڈ کا لج میں میں یو م والدین کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سینیٹر سراج الحق نے کہا گوادر کاشغر اقتصادی راہ درای کی برو قت تکمیل سے ملک میں تر قی و خو شحا لی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،انہو ں نے کہا کہ کرا چی میں کا میا ب اپر یشن کے با عث امن آمان کی حالت خاصی بہتر ہو ئی ہے فو ج کی جا نب سے گو ڈ گو ر ننس کے حولے سے مشورہ کو نیک نیتی سے لینا چا ہیں انہو ں نے کہا کہ جندول حلقہ پی کے 95لو یر دیر سے جما عت اسلامی کے کامیا ب اُ میدوار اعزاز الملک افکاری کی کامیابی کی کا نو ٹی فیکیشن جاری نہ کر کے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو اُ ن کی نمایند گی سے محرو م کر رہا ہے انہو ں نے کہا کہ دینی جماعتوں سمیت تما م پار ٹیوں کا 73کے متفقہ آئین کے تحت اتحا د وقت کا تقا ضا ہے،انہو ں نے کہا کہ کتاب قلم اور تحقیق مسلمانوں کا شیوہ تھا جسے غیروں کے حوالے کیا گیا ٹیکنالوجی کے مسلمان محتاج ہے وہ کبھی مسلمانوں کا اثاثہ تھا مگر حکمرانوں کی نااہلی کرپشن اقرباء پروری بے حیائی اور لا پرواہی نے مسلمانوں کو اس ڈگر پر لا کھڑا کیا کہ اب ایجادات کیلئے انگریزوں کا منہ دیکھتے ہیں ان کا کہنا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام جندول کیلئے میٹھے پانی کی نہریں نہیں بہائی البتہ تعمیر و ترقی میں کردار داد کیا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی نا قابل تسخیر قوت بن کر ابھری ان کا مزید کہنا کہ اگر جماعت اسلامی کے ہاتھ میں ملک کی بھاگ ڈور آئی تو کوئی جوان سعودی عرب محنت مذدوری کیلئے نہیں جائے گا اور پاکستان کو تجارت کا سب سے بڑا مرکز اور امن کا گہوارہ بنائے گے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو وہ شرعی نظام دینگے جس میں کسی کو دوسرے پر فوقیت نہیں ہوگی انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک چاینہ کوریڈور اور راہداری منصوبہ میں خیبر پختونخواہ کوبائی پاس نہ کریں ورنہ جماعت اسلامی میدان میں ہوگی