دی سٹی اسکول گروپ نے دی سمارٹ کالجز کا اجراء کر دیا

دی سٹی اسکول گروپ نے دی سمارٹ کالجز کا اجراء کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ’’دی سٹی اسکول‘‘ پاکستان بھر میں گذشتہ 38 سال سے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ سٹی اسکول کا نام ملک بھر کے پڑھے لکھے طبقے میں تعلیم کے حوالے سے انتہائی عزت اور احترام کا حامل ہے۔ یہاں کے فارغ التحصیل طلباء نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر فائز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ امر ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ’’دی سٹی اسکول‘‘ کی پاکستان بھر میں 193 برانچز کے علاوہ 27 دیگر ممبالک میں بھی کامیابی کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ اس کامیابی کے لیے جہاں ہم خدائے بزرگ و برترکے آگے سجدہ ریز ہیں وہیں ہم اپنے معاشرے، قوم اور وطن کے شکر گذار ہیں جس نے ہمیں عز ت و منزلت سے نوازا۔ اسی اظہار تشکر کیلئے ہم نے 2013 میں ملک کی نسبتاً کم خوشحالی طبقے کے لیے بہترین انگلش میڈیم اسکول ’’دی اسمارٹ اسکول‘‘ کا اجراء کیا جہاں کم فیس میں طلباء کو بہترین تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ’’دی اسمارٹ اسکول‘‘ نے تین سال کے قلیل عرصے میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ آج پاکستان بھر کے 95 شہروں میں 250 سے زائد اسمارٹ اسکولز میں 50ہزار کے قریب طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ تعلیم کے فروغ کے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ’’دی سٹی اسکول‘‘ گروپ نے کراچی، سندھ اور ملک کے دوسرے حصوں میں دی اسمارٹ کالجز کااجراء کیا ہے۔ اس سلسلے میں شروعات ہم شہر کراچی میں کررہے ہیں۔ ’’دی اسمارٹ کالجز میں سائنس، کامرس، کمپیوٹر اور آرٹس کے مضامین کی تعلیم دی جائے گی جہاں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی فکری، تخلیقی ، نظریاتی اور قائدانہ صلاحیتوں کو محتلف سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ والدین سے اساتذہ اور کالج کے روابط ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم ہمہ وقت والدین سے رابطہ میں رہیں گے تاکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی ، حاضری اور نتائج سے آگاہ رکھا جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ’’دی اسمارٹ کالج‘‘ تعلیمی محاذ پر ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔