الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،محمد عرفان

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،محمد عرفان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے وائس چےئرمین محمد عرفان نے کا رنر مٹینگ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہا، بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح کراچی میں ہونے والے5دسمبر کے الیکشن میں بھی با اثر حکمراں جماعتوں اور کراچی کی سب سے بڑی مافیہ جماعت نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی شق نمبر11کی کھلی خلاف ورزی ہی نہیں کی بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ آئین پاکستان، عدلیہ،الیکشن کمیشن، اور ریاست پاکستان سے بھی زیادہ پاور فل ہیں۔پاکستان کی مختلف عدالتوں سے مفرور اور مطلوب شخص کی دیو قامت تصاویرے،بل بورڈ اور پوسٹر جس طرح سے کراچی کی شاہراہوں ، سرکاری اور نجی املاک پر آویزاں کئے گئے ہیں،یہ اس بات کا واضح اور پختہ ثبوت ہے۔ ہم چیف جسٹس پاکستان،چیف الیکشن کمیشن،آرمی چیف،اور ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہے، مفرور اور مطلوب شخص کی تصاویر او ر بل بورڈوں پر آویزاں پوسٹر فوری طور ہٹائے جائیں۔ اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے کراچی کے صاف اور شفاف الیکشن کے انعقادکے لئے جامع ایکشن پلان بنایا جاے، الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جاے۔مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)اللہ کی رضا کے لئے بلا خوف خطر حق سچ کہنے اور ظلم و ناانصافیوں کے خلاٖف منظم اور پر امن جد جہد پر یقین رکھتی ہے۔ محمدعرفان نے مزید کہاکہ، مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) اور آفاق احمدکی عوام میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی پزیرائی سے خائف مہاجر دشمن قوتیں سرگرم ہوگئی اورالیکشن کے ماحول کو سبوتاژ کر نے کے لئے ہمارے امیدواروں کو دھمکانے کارنر میٹنگوں پر حملے اور مہاجرقوم کو ہراساں کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈو پر اتر آئیں ہیں، مگر ہم تمام مہاجر کارکنان ہمدردوں اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ کیونکہ عوامی سطح پر عوام نے آفاق احمد کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔اب تو صرف الیکشن کی جیت کا رسمی اعلان ہونا باقی رہ گیاہے۔ 5 دسمبر کے دن مہاجر قوم موم بتی پر مہر لگانے کے ساتھ ساتھ مہاجر دشمن قوتوں کے دلوں پر بھی مہر لگادے گی۔ مہاجر قوم کل بھی محب وطن تھی آج بھی ہے اور تا قیامت رہے گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر