جیکب ٓبادمیں الیکشن کالعدم قراردیا جائے ،اسلم ابڑو

جیکب ٓبادمیں الیکشن کالعدم قراردیا جائے ،اسلم ابڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو نے میڈیا ہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑو نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈی سی اوز اور اعلیٰ حکومتی افسران کوریٹرنگ افسر مقرر کیاگیا اور سب کاتعلق پیپلزپارٹی سے تھا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی پولنگ اسٹیشنز میں بڑے پیمانے پرجعلی شناختی کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے مگر ثبوت فراہم کرنے کے باجوود بھی الیکشن کمیشن خاموش ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...