ملیر رینجرز کارروائی ،سیاسی جماعت کے کارکن سمیت6ملزمان گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے ملیر لیاقت اسکوائر میں کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے کارکنان بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے ملیر لیاقت اسکوائر پر خفیہ کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ادھر رینجرز نے پرانی سبزی منڈی اور سینٹرل جیل کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائد افراد کو حراست میں لے کر حراستی مرکز منتقل کیا تھا ۔