کراچی، سول لائنز سی ٹی ڈی کے دفتر کی پارکنگ سے بم برآمد

کراچی، سول لائنز سی ٹی ڈی کے دفتر کی پارکنگ سے بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سول لائنز سی ٹی ڈی کے دفتر کی پارکنگ سے بم برآمد ہوا ہے ۔ڈی آئی جی عارف حنیف کے مطابق بم جیکٹ میں لپٹا ہوا تھا اور ایک پولیس اہلکار نے مشکوک سمجھ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی ۔بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق بم آئی ای ڈی ڈیوائس تھا جسے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سی ٹی ڈی کے دفتر میں پھینکا گیا جو پارکنگ کے ایریا میں پھینکا گیا ۔ذرائع کے مطابق بم پھینکتے ہوئے اس کا تار نکل گیا جس کے باعث دھماکہ نہ ہوسکا اور سی ٹی ڈی دفتر تباہی سے بچ گیا ۔