عامر خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

عامر خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف مقدمے کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے شریک 5مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پیرکوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مقدمے کے شریک مفرورملزمان رئیس عرف مما، نعیم عرف ملا،عمران اعجاز نیازی،مہناج قاضی کے خلاف جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی،جس پر آئی او نے بتایا کہ اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث وہ رخصت پر تھا،لہٰذا وارنٹ پر عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا،جس پر عدالت نے ایک بار پھر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت15دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ عامرخان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں طالبان کا اثرو رسوخ زیادہ ہیں۔وہاں آپریشن کرنے کے بجائے شہری علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ اتحادٹاؤن میں رینجرزاہلکاروں پر حملے بعد ایم کیوایم کے 35 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں تین بلدیاتی امیدوار بھی شامل ہیں۔یہ گرفتاریاں بلاجواز ہیں ہم جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میئر کا فیصلہ قائد تحریک کرینگے۔