سبزی منڈی کے قریب رینجرزآپریشن،18ملزمان گرفتار

سبزی منڈی کے قریب رینجرزآپریشن،18ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے پیر کی صبح کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سرچ آپریشن کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے پیر کی صبح پرانی سبزی منڈی کے قریب منشیات کے اڈوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن میں خواتین کمانڈوز نے بھی حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا ۔آپریشن کے دوران 18ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...