بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر کوملیر میں جلسہ سے خطاب کرینگے

بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر کوملیر میں جلسہ سے خطاب کرینگے

ملیر (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع ملیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے انتظامات کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر راجا عبدالرزاق نے بتایا کہ 30 نومبر کو میمن گوٹھ کے علاقے میں عوامی جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اور ملیر آمد پر بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر