بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب حساس ادارے کاچھاپا ،تحریک طالبان کے دوکارکن گرفتار

بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب حساس ادارے کاچھاپا ،تحریک طالبان کے دوکارکن ...
بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب حساس ادارے کاچھاپا ،تحریک طالبان کے دوکارکن گرفتار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب چھاپامارکر کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوزنے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں یوسف اور انظر گل شامل ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد،پرائماکارڈاورڈیٹونیٹرزبرآمدکر لیئے ہیں ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزمان کونامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے ،اس دوران سکیورٹی اداروں نے متعدد گرفتاریاں کرتے ہوئے دہشتگردی کے کئی منصوبوںکو ناکام بنایا ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں