آصف زرداری نے سندھ کی قیادت کو دبئی طلب کر لیا

آصف زرداری نے سندھ کی قیادت کو دبئی طلب کر لیا
آصف زرداری نے سندھ کی قیادت کو دبئی طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کی قیادت کو دبئی طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے ۔جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی سندھ میں کارکردگی پربات ہوگی۔سابق صدر کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آج دوپہر دبئی پہنچیں گے۔خیال رہے کہ قبل ازیں بھی ملکی و صوبائی صورتحال سے متعلق متعدد اجلاس دبئی میں بلائے جاتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -