بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ،عامر خان نے آئینہ دکھایا تو بی جے پی برا مان گئی ،پوسٹر جلا ڈالے ،عام آدمی اور کانگریس حمایت میں آ گئے

بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ،عامر خان نے آئینہ دکھایا تو بی جے پی برا مان گئی ...
بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ،عامر خان نے آئینہ دکھایا تو بی جے پی برا مان گئی ،پوسٹر جلا ڈالے ،عام آدمی اور کانگریس حمایت میں آ گئے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر آواز کیا اٹھائی بھارت کے سارے رانگ نمبرز ہی بول اٹھے ۔مودی کے حمایتیوں کی توپوں کا رخ عامر خان کی طرف ہوا۔عامر خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر آئینہ دکھایا تو بی جے پی برا مان گئی ،پٹنا میں شدید احتجاج کرتے ہوئے عامر خان کے پوسٹر جلا ڈالے اور خوب نعرے بازی کی ۔لیکن سپرسٹار کے حمایتی بھی کم نہیں ۔انتہا پسندوں کی جانب سے عامر خان پر کی جانے والی تنقید پر نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال حمایت میں سامنے آگئے اورکہا کہ عامر خان کی جانب سے کہا گیا ایک ایک لفظ سچ ہے ،انہیں حق بات کرنے کی جرائت کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے عامر خان کو بھارتی اشتہارات میں کام نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالاہے۔دوسری جانب کانگریس نے بھی عامر خان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتی حالات کو پیش کرنے کا یہ سہی طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان نے پیرس حملوں  کے ردعمل میں مسلمانوں پر ہونے والی تنقید اور بھارت میں بڑھتی ہوئی  انتہا پسندی پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔

عامر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے ان سے ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کی پیش نظر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت چھوڑ کر کسی اور ملک میں رہائش اختیار کی جائے۔

عامر خان کا کہناتھا کہ ان کی اہلیہ ان کے بچوں کی سیکیورٹی سے متعلق نہایت پریشان ہیں۔عامر خان نے معروف لوگوں کی جانب سے عدم اعتماد کے اظہار کیلئے ایوارڈ واپس کرنے والوں سے عملی طورپر اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ مایوسی کے اظہار کیلئے یہ طریقہ کار بہترین ہے۔ان کا کہناتھا کہ ایک شہری کے طور پر جو وہ روزانہ اخبارات میں پڑھتے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کئی واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

واضح رہے شاہ رخ خان نے بھارت میں عدم رواداری پر بات کی تو انتہا پسند ہندؤوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی تھی اور وی ایچ پی کی رہنما سادیھو پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا تھا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...