پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید
 پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک )میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے فلائنگ آفیسر مریم مختار  شہید جبکہ پائلٹ زخمی ہو گئے ہیں   ۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں پائلٹ اور معاون خاتون پائلٹ زخمی ہو گئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےمعاون خاتون پائلٹ مریم مختار دم توڑ گئی ہیں جبکہ پائلٹ تاحال زیر علاج ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے  مطابق مریم مختار پاک فضائیہ کی جام شہادت نوش کرنے والی پہلی خاتون پائلٹ ہیں، آخری وقت تک پائلٹوں نے طیارے کو نقصان سے بچانے کی کوشش کی ، حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیاہے۔