پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آ ج بدھ کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آ ج بدھ کو منایا ...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آ ج بدھ کو منایا جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن25نومبربدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا جہانیاں میں بھی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہو گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین خواتین پر تشدد اور اس کے اگلی نسل پر مرتب ہونے والے بھیانک اثرات سے آگاہ کریں گے۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ءمیں ہوا جس کے بعد ہر برس 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میںخواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میںہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔

مزید : انسانی حقوق