پاکستان میں تبدیلی کا خواب بکھرچکا‘ عمران خان نے مایوس کیا:لارڈ نذیر

پاکستان میں تبدیلی کا خواب بکھرچکا‘ عمران خان نے مایوس کیا:لارڈ نذیر
پاکستان میں تبدیلی کا خواب بکھرچکا‘ عمران خان نے مایوس کیا:لارڈ نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی ایک ایسا خواب ہے جوبکھرگیا ہے۔ عمران خان سے لوگوں نے بڑی امیدیں لگالی تھیں لیکن انہوں نے بھی مایوس کیا، اب لگتا ہے کہ پاکستان کا کچھ نہیں ہوسکتا۔ دس سال بعد بھی پاکستان کے یہی حالات ہوں گے۔ نواز شریف کی دشمنی اونٹ جیسی ہے وہ بھولتے نہیں ہیں۔ اخبار نوائے وقت کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی وفد کے ساتھ تھر کے مختلف علاقوں میں قحط کی صورتحال اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورے کے موقع پر کیا۔ انکی سربراہی میں برطانیہ سے آئے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ مشن میں ریسرچ اور سائبر کرائم ایکسپرٹ مارٹن ہانیڈ‘ اسٹیورٹ ہانیڈ چیئریٹی کمیشن کے سی ای او ڈیوڈ ہولڈورتھاور مس میک الپائن شامل تھے۔ وفد نے کراچی سے اسلام کوٹ ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد تھر کے مختلف دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہاں مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور تھر میں گذشتہ سال قحط اور اموات کی خبروں کے بعد اب موجودہ صورتحال اور پانی کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے لگائے گئے منصوبوں آر او پلانٹس کا بطور خاص معائنہ کیا اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کو آر او پلانٹس کے متعلقہ اعلیٰ حکام اور سٹاف کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ لارڈز نذیر کا کہنا تھا کہ عام تاثر تھا کہ اربوں روپے کے آر او پلانٹس لگائے گئے اور وہ کام نہیں کررہے ہیں اور بڑی کرپشن ہوئی ہے، ہم نے جتنے بھی آر او پلانٹس اور سولر پلانٹس کا معائنہ کیا وہ سب بہترین انداز میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر جیسے مشکل علاقے میں سڑکوں کا شاندار نیٹ ورک دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

مزید :

کراچی -