چیتے نے مویشی چراتے 10 سالہ بچے کو مار ڈالا، گلیات کے جنگلات میں حملے سے 5 ویں ہلاکت
ایبٹ آباد(صباح نیوز)نتھیا گلی کے گاﺅں مکول بالا میں چیتے نے 10 سالہ بچے کو مار دیا جو گلیات کے جنگلات میں چیتے کے حملے سے 5 ویں ہلاکت ہے۔ پولیس کے مطابق پانچویں جماعت کا طالبعلم اظہر مویشی چرا رہا تھا کہ اس پر چیتے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی چل بسا۔ چیتے نے اظہر کی گردن توڑ دی اور نعش جنگل لے جانے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد کے پیچھا کرنے پر نعش چھوڑ کر بھاگ گیا۔