عامر خان کو لاہور میں بہت زیادہ تحفظ ملے گا : میرا
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار عامر خان کو پاکستان شفٹ ہونے کی پیشکش کر دی۔ میرا نے کہا کہ لاہور رہنے کیلئے بہت اچھی جگہ ہے۔ عامر خان کو لاہور میں بہت زیادہ تحفظ ملے گا۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام کا پیار اور اپنائیت ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رو ز عامر خان نے کہاتھا کہ بھارت میں بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر ان کی اہلیہ نے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے اور ان کی اہلیہ بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔