بلدیاتی انتخابات: کراچی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف

بلدیاتی انتخابات: کراچی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف
بلدیاتی انتخابات: کراچی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے کونسلر امیدوار راﺅ تصور کی درخواست الیکشن کمشن کو موصول ہوگئی۔ راﺅ تصور یونین کونسل 26 النور سوسائٹی وارڈ 1 سے کونسلر کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے انہیں دھمکی دی ہے کہ عورتیں ووٹ نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دی گئی کہ ایک بھی خاتون نے ووٹ دیا تو مجھے گولی مار دیں گے۔ یہ واقعہ لیبر سکوائر بلاک 22 کے انتخابی دفتر میں پیش آیا۔ ایس ایچ او گبول ٹاﺅن نے انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکدیا ہے۔

مزید : کراچی