مودی سرکار کا انوکھا کارنامہ: مقبوضہ کشمیر کے شہری کو 39 کروڑ بجلی کا بل بھیج دیا

مودی سرکار کا انوکھا کارنامہ: مقبوضہ کشمیر کے شہری کو 39 کروڑ بجلی کا بل بھیج ...
مودی سرکار کا انوکھا کارنامہ: مقبوضہ کشمیر کے شہری کو 39 کروڑ بجلی کا بل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(صباح نیوز) مودی سرکار کا انوکھا کارنامہ، مقبوضہ کشمیر کے شہری کو 39 کروڑ کا بل بجلی بھیج دیا جبکہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اتنا بل تو بھارت میں رہنے والے امیر طبقے کو بھی نہیں بھیجا جاتا۔ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے پورن نگر کے نواحی علاقے تالاب تلو کے ایک شہری کو اکتوبر کے مہینے کا بجلی کا بل 39 کروڑ روپے بھیج دیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور جب بل دیکھا تو حیران رہ گئے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ بل بھیجنے والے سافٹ ویئر نے غلطی سے اتنی بڑی رقم کا بل بھیج دیا۔