مرددھوتی خواتین ساڑھی پہن کرمندرآئیں ،مندرانتطامیہ نے شرط عائد کردی

مرددھوتی خواتین ساڑھی پہن کرمندرآئیں ،مندرانتطامیہ نے شرط عائد کردی
مرددھوتی خواتین ساڑھی پہن کرمندرآئیں ،مندرانتطامیہ نے شرط عائد کردی

بنارس (اے پی پی)بھارت میں سکول اور کالجوں کے بعد اب مندروں میں بھی ’ڈریس کوڈ‘ کا نفاذ عمل میں آنے لگا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بنارس کے مشہور کاشی وشواناتھ مندر کی انتظامیہ نے غیر ملکی زائرین کے لیے مخصوص لباس پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کاشی وشواناتھ مندر کی ایگزیکٹو آفیسر پی این دویدی نے کہا کہ یہ قوانین سنیچر سے ہی نافذ کر دیے گئے۔دویدی کے مطابق عقیدت مند زائرین کی شکایات کے بعد ہی نئے ضابطے نافذ کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی مردوں اور خواتین کے لیے دھوتی اور ساڑھی کا انتظام کیا گیا ہے جو مندر کے احاطے میں موجود کاو¿نٹر پر دستیاب ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق نئے ’ڈریس کوڈ‘ سے مندر میں آنے والے تمام زائرین کے پاو¿ں مکمل طور ڈھکے ہوں گے اور اسے پہننے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔تاہم انھوں نے کہا کہ یہ شرائط بھارت کے شہریوں پر نافذ نہیں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی باشندے پہلے سے ہی پورے بدن کو کپڑے پہن کر مندر آتے ہیں۔کاشی وشواناتھ مندر کی انتظامیہ کے اس فیصلے پر حیرت انگیز طور پر غیر ملکی سیاح ناراض نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس وہ پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔پولینڈ کی سیاح روسا کہتی ہیں: ’مجھے اس کے لیے ساڑھی پہننا قبول ہے۔ بھارتی خواتین کا ساڑھی پہن کر مندر جانا یقینی طور پر قابل احترام عمل ہے. میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ساڑھی پہننے کا موقع ملے گا۔‘

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...