سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عارف علوی کے بیان پر برہم، پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عارف علوی کے بیان پر برہم، پی ٹی آئی اراکین کو ...
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عارف علوی کے بیان پر برہم، پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق عارف علوی کے گزشتہ روز کے بیان پر برہم ہو گئے اور اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین کو کھری کھری سنا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پیار سے جان لے لیں لیکن زور زبردستی کریں گے تو قانون کے مطابق چلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ایاز صادق تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی کے گزشتہ روز میڈیا سے کی گئی گفتگو پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایوان میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، پی ٹی آئی ارکان پہلے ہی کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان بل پر توجہ نہیں دیتے اور باتیں سپیکر کے خلاف کرتے ہیں، آپ آئین اور قانون کے ساتھ چلیں گے تو ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں اور اگر انہیں بل پیش کرنا نہیں آتا تو میں سکھانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیار سے جان لے لیں لیکن اگر زور زبردستی کریں گے تو پھر میں بھی قانون کے مطابق ہی چلوں گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں