باپ نے دوسری شادی کیلئے دو بیٹیوں کو قتل کر دیا
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں دوسری شادی کیلئے باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کی عمریں 8 اور 16 سال ہیں۔ ملزم کی پہلی بیوی سے علیحدگی ہو چکی ہے۔پولیس کے مطابق دوسری شادی کیلئے مشتاق اپنی بیٹیوں 8 سالہ ثمینہ اور16 سالہ روبینہ کو رکاوٹ سمجھتا تھا۔ پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔