ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگا پور (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں منگل کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی ایشیائی مرکنٹائل ایکسچینج میں یو ایس بنچ مارک ویسٹ ٹکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ(ڈبلیو ٹی آئی)کی ماہ جنوری کے لئے سپلائی سولہ سینٹ کے اضافے کے ساتھ 41.91 ڈالر فی بیرل اور بنٹ نارتھ سی کراد کی جنوری کے سپلائی سترہ سینٹ کے اضافے کے ساتھ 45.00 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔