سعودی خواتین پر عائد ہر قسم کی ملازمت سے پابندی اٹھالی گئی

سعودی خواتین پر عائد ہر قسم کی ملازمت سے پابندی اٹھالی گئی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے خواتین کے لیے ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ہر قسم کی ملازمت سے پابندی اٹھا لی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت محنت نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) کے لیبر قانون کی دفعہ 149 کی توثیق کی تھی لیکن اس میں کی گئی ایک ترمیم میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے پرخطر پیشوں کے علاوہ تمام ملازمتوں میں مساوی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ عالمی ادارے نے سعودی ترمیم پراظہارناراضی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خواتین کے لیے ملازمتوں کے مواقع محدود ہوجانے کا خدشہ ہے جس پر سعودی وزیر محنت نے آئی ایل او کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیبر قانون میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا سامنا نہیں بلکہ یہ خواتین کی نسوانیت کا تحفظ کرتا ہے تاہم اختلافی نوٹ کے باوجود سعودی وزیر محنت کو مملکت کی متعارف کردہ ترمیم حذف کرنا پڑی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...