ذوالفقار مرزا نے پارٹی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے دی

ذوالفقار مرزا نے پارٹی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے دی
ذوالفقار مرزا نے پارٹی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے دی

ہالا(صباح نیوز)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سات روز میں پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوئی تو فنکشنل لیگ جوائن کرلوں گا۔پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقتول رہنما ڈاکٹر انور لغاری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں جس کی رجسٹریشن کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہا اگر میری پارٹی کو رجسٹرڈ نہ کیا گیا تو وہ مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا عمران خان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی وہ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں، عمران خان نے صرف فون کر کامیابی پر مبارکباد دی تھی ۔اس سے قبل ذوالفقار مرزا نے ہالا میں مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ان کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے تعزیت بھی کی ۔

مزید : بدین

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...