قصور جنسی سکینڈل کیس، 3ملزموں پر فردجرم عائدکر دی گئی

قصور جنسی سکینڈل کیس، 3ملزموں پر فردجرم عائدکر دی گئی
قصور جنسی سکینڈل کیس، 3ملزموں پر فردجرم عائدکر دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل کیس کی سماعت28نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے مقدمے میں ملوث تین ملزموں پر فرد جرم عائدکر دی۔ ملزموں نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی صحت سے انکار کر دیا جس بنا پر عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔ سکینڈل میں ملوث وسیم سندھی ، تنزیل الرحمن، رائے بشارت، عمر عبدالمنان، خالد، نسیم صابر اور حسیم وغیرہ 15افراد کیخلاف 8مختلف مقدمات درج ہیں جن کے مطابق ملزموں نے قصور کے نواحی گاﺅں میں بیسیوں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : لاہور