لیسکو نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، ایوریج بل ملنے پر شہری دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور

لیسکو نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، ایوریج بل ملنے پر شہری دفاتر میں دھکے ...
لیسکو نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، ایوریج بل ملنے پر شہری دفاتر میں دھکے کھانے پر مجبور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کا ”بدلہ“ شہریوں سے لینا شروع کر دیا ہے اور صارفین کو ایوریج بل بھیجنے شروع کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے ایوریج بل بھیجے جانے کے باعث اووربلنگ کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد لیسکو کے دفاتر پہنچ گئی ہے لیکن وہاں ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے باعث اس مہینے میٹروں کی ریڈنگ نہیں ہو سکی جس کے باعث ایوریج بل بھیجے گئے ہیں۔ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس مہینے کی ریڈنگ تقریباً گزشتہ 2 ماہ جتنی ہی ہوتی ہے اس لئے ایوریج بل بھیج دیئے گئے ہیں تاہم شہریوں نے حکام کے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے۔

دفاتر کے باہر دھکے کھاتے بے حال شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینوں میں گرمی زیادہ تھی لیکن اب کم ہے اور اس حساب سے بجلی کی کھپت میں بھی کمی آئی ہے اس لئے ایوریج بلنگ میں گزشتہ دو ماہ جتنی ریڈنگ کے حساب سے پیسوں کی وصولی سراسر ناانصافی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...