کچھ لوگوں کی وجہ سے ملک کا امیج متاثر ہوا، شازیہ خشک

کچھ لوگوں کی وجہ سے ملک کا امیج متاثر ہوا، شازیہ خشک
کچھ لوگوں کی وجہ سے ملک کا امیج متاثر ہوا، شازیہ خشک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ پاکستانی گائیکی کو سمجھنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور دوسرے ممالک میں بھی لوگ ہمیں چاہتے ہیں۔ جس میں پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوتا ہے، میں حالیہ دنوں میں غیر ملکی دورے سے واپس آئی ہوں۔ ایک انٹرویو میں شازیہ خشک نے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا دنیا میں امیج متاثر ہوا ہے لیکن فنکار کسی بھی ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لیے ہم جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید : تفریح