250 بیوہ خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے 500 بھیڑ، بکریاں تقسیم

250 بیوہ خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے 500 بھیڑ، بکریاں تقسیم
250 بیوہ خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے 500 بھیڑ، بکریاں تقسیم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع لاہور کی 250 غریب بیوہ خواتین میں 500 بھیڑبکریاں مفت تقسیم کرنے کی تقریب کاہنہ نو میں ہوئی جس میں رانا مبشر اقبال ایم این اے، ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل (توسیع)، ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ ڈی ایل او لاہور، راﺅ شہاب الدین چیئرمین یونین کونسل، بشارت اور ملک جاوید اقبال چیئرمین یونین کونسل موجود تھے۔ رانا مبشر اقبال ایم این اے نے تحصیل ماڈل تاﺅن کی 250 غریب بیوہ خواتین کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 500 بھیڑبکریاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک کے ذریعے ان غریب اور بیوہ خواتین کیلئے باعزت روزگار کا اہتمام کیا ہے۔ انہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ اچھی صلاحیت کے حامل جانور مفت تقسیم کئے جارہے ہیں جس سے وہ اپنے روزمرہ کی ضرورت پوری کرسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کیا گیا ہے اور محکمہ لائیوسٹاک ان جانوروں کو مستقبل میں علاج و معالجہ اور حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات مفت فراہم کرتا رہے گا۔ رانا مبشر اقبال ایم این اے نے نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈاکٹر محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کی زیر قیادت محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس