عرب ملک میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

عرب ملک میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا
عرب ملک میں امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی ناموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے جہاں بہت سے صارفین کو گمراہ کیا جا رہا ہے وہیں بہت سے جعلساز سادہ لوح صارفین سے پیسے بٹورنے میں بھی سرگرم ہیں ، حال ہی میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ امریکی سفیر ڈانا ثیل سمتھ جو کہ 2014ء سے قطر میں امریکی سفیرکے عہدے پر فائز ہیں ان کا نام استعمال کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ لنکڈ ان پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے بہت سے لوگوں کو نوکری کی پیشکش کے عوض پیسوں کا تقاضا کر کے لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سمتھ کا کہنا ہے کہ لنکڈ ان پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور ان کے نام سے منسوب اکاؤنٹ جعلی ہے جو کہ جعلسازوں کی طرف سے چلایا جا رہا ہے اور اس پر کم و بیش 10ہزار فالوئرز موجود ہیں ۔ ان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے نوکری کی پیشکش کے عوض پیسوں کا تقاضا محض جعلسازی ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی اپنے فالوئرز سے پیسوں کا تقاضا کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سفارتخانہ لبنان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق بھی اسی قسم کی تنبہیہ جاری کر چکا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس