کراچی میں پانی کی قلت، ہائیکورٹ نے چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا

کراچی میں پانی کی قلت، ہائیکورٹ نے چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر ...
کراچی میں پانی کی قلت، ہائیکورٹ نے چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پانی کی قلت کی درخواست پر چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی میں پانی کی قلت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ کراچی میںپانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے جس کے باعث گلستان جوہر اور ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں پانی نہیں آتا اور شہری ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ عدالت نے چیف انجینئر واٹر بورڈ کو 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...