حکومت سے مذاکرات کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف نے دھرنا ختم کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت سے مذاکرات کے بعد لاہور کے ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف نے دھرنا ختم کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ گدھا گاڑی پر سوار لیڈر نے مظاہرین کی قیادت کی۔ ریلی گنگارام ہسپتال سے ہوتی میوہسپتال پہنچی جس کے بعد سول سیکرٹریٹ کے سامنے ڈیرے ڈال دیئے گئے۔ مظاہرین نے سیکرٹریٹ کا گیٹ پھلانگنے کی کوشش بھی کی جسے سکیورٹی سٹاف نے ناکام بنا دیا۔ شام کو حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر سڑکوں پر آئیں گے۔