9/11 : مسلمانوں کو جشن مناتے دیکھا: ٹرمپ

9/11 : مسلمانوں کو جشن مناتے دیکھا: ٹرمپ
9/11 : مسلمانوں کو جشن مناتے دیکھا: ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 11 ستمبر 2011 ءکو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے وقت نیو جرسی میں مسلمانو ں کو خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا تھا۔ تاہم ٹرمپ کے اس دعوے کو پولیس کی جانب سے سختی سے مسترد کر دیا گیا، خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا ، ”میں نے دیکھا جب ورلڈٹریڈ سینٹر کی عمارت زمین بوس ہو رہی تھی تو جرسی سٹی ، نیوجرسی میںہزاروں افراد عمارت کے گرنے پر خوشیاں منا رہے تھے، جب جارج نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ پولیس کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے تو ٹرمپ کا کہنا تھا، ”یہ ہو اتھا، میں نے یہ دیکھا تھا۔ ڈونلڈٹرمپ کے اس بیان پر جرسی سٹی کے میئر اسٹون فولوپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ صریحاً غلط ہیں اور وہ شرمناک انداز میں ایک حساس معاملے کو سیاسی رخ دے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...