خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 20 ڈالر فی بیرل کمی کا اعلان
اسلام آباد(صبا ح نیوز) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں چالیس سے بیس ڈالر فی بیرل تک گرنے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مشہور مالیاتی ادارے گولڈ سیکس نے بھی خام تیل کی قیمتیں بیس ڈالر فی بیرل تک گرنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی کنسلٹنس انرجی ایس پیکٹس نے اپنے تجزیے میں کہا ہے آئل مارکیٹ کا رجحان اس وقت تیزی سے مندی کی طرف مائل ہے اور خام تیل بیس ڈالر فی بیرل گرن کے خدشات موجود ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ خام تیل کی قیمتیں اگر بیس ڈالر تک پہنچی ہیں تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔