بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی

بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی
بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی قیمت مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کھیلنے پر رضامندی کے ساتھ ساتھ منافع کی شرط بھی عائد کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق جائلز کلارک کی ثالثی میںبھارتسری لنکا میں پاک بھارت سیریز پر رضامندی کا اظہار تو کر دیا تھا لیکن ساتھ ہی اس نے یہ بھی شرط عائد کر دی کہ اسے اس سیریز کا منافع بھی دیا جائے جبکہ پی سی بی کو بھارت کی یہ شرائط منظور نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اصولی موقف ہے کہ سیریز ہماری ہے تو نفع بھارت کو کیوں ملے؟ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈکا شرائط عائد کرنے کا مقصد دراصل سیریز کی راہ میں رکاوٹیں عائد کرنا ہے ۔واضح رہے کہ جائلز کلارک کی ثالثی کے بعد بھارت سیریز کھیلنے پر تیا ہوا تھا اس سے قبل بھارت یہ سیریز اپنے ملک میں کھیلنا چاہتا تھا لیکن پاکستانی انکار نے بھارت پر دباﺅ بڑھا دیا تھا،جس پر وہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر تیار ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق 27نومبر کو بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں بھارتی حکام اس ضمن میں مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔دریں اثنا پی سی بی نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کر کے پوچھ لیا کہ بھارت کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...