وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی جھنگ آمد، ایک ہزار اساتذہ کو سٹیڈیم پہنچنے کیلئے پابند کر دیا گیا

وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی جھنگ آمد، ایک ہزار اساتذہ کو سٹیڈیم پہنچنے ...

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) انتظامیہ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جھنگ آمد کے موقع پر ایک ہزار اساتذہ کو سٹیڈیم پہنچنے کیلئے پابند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کسان پیکیج کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جھنگ آمد متوقع ہے اور اس کیلئے ایک ہزار کے قریب اساتذہ کو دعوت نامے جاری کئے گئے۔ ان تمام اساتذہ کو مختلف سکولوں میں بلا کر حاضری لگائی گئی اور اس موقع پر یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سٹیڈیم پہنچنے پر بھی ان اساتذہ کی حاضری لگائی جائے گی جس پر اساتذہ نے احتجاج کیا۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پابندی کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر تو چھٹی کو ختم کر دیا گیا لیکن اب جب بچے حصول تعلیم کیلئے سکولوں میں حاضر ہیں تو صرف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر اساتذہ کو بچوں کو پڑھانے کے بجائے سٹیڈیم میں بلایا جا رہا ہے۔

مزید : جھنگ /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...