سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )بڈھ بیر میں کاروائی کرے ہوئے سی ٹی ڈی نے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نسیم شاہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔نسیم شاہ فورسز اور سکول حملوں میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا ۔دہشت گرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ۔گرفتاری کے بعد نسیم شاہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی ۔