شراب پی نہ کوئی نشہ کیا، کمپنی کے جہاز خراب ہیں، پائلٹ عصمت محمود نے بیان ریکارڈ کرا دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حادثے کا شکار نجی ائیرلائن کے طیارے کے پائلٹ عصمت محمود نے تمام تر الزامات کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پائلٹ عصمت محمود نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے شراب پی اور نہ ہی کوئی نشہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے جہاز خراب ہیں لیکن الزام ان پر لگایا جا رہا ہے، لینڈنگ گیئر ٹوٹنے سے جہاز کچے میں اتر گیا۔
پائلٹ عصمت محمود کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا اور انسداد دہشتگردی عدالت نے پائلٹ کے چھ روزہ ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ گیئر ٹوٹنے کے باعث رن وے سے اتر کر کچے میں چلا گیا تھا اور بڑے حادثے سے بال بال بچا تھا۔