ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا، ویڈیو بھی آگئی

ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا، ویڈیو بھی آگئی
ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا، ویڈیو بھی آگئی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ محفوظ رہےجبکہ اس ’جھڑپ ‘ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ترک ٹی وی کے مطابق روسی طیارہ ایس یو 24 شام کے علاقے میں ترک ترحد کے قریب گرایا گیا۔ ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارے کو سرحدی خلاف ورزی پر گرایا گیا اور ایسا کرنے سے عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی اور تین مرتبہ وارننگ بھی جاری کی گئی جس کے بعد ترک فضائیہ کے طیاروں نے نشانہ بنایا۔

طیارے کے دونوں پائلٹوں نے ترک فضائی کارروائی سے پہلے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی۔روس نے اپنا طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایس یو 24 طیارے کو ترک فضائیہ کے ایف 16 طیارے نے کارروائی کا نشانہ بنایا۔

Turkey-shoots-down-Russian-warplane by dailypakistan

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...