شیخ رشید نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو چیئر مین پی سی بی کے دورہ بھارت سے متعلق بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

شیخ رشید نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو چیئر مین پی سی بی کے دورہ بھارت سے ...
شیخ رشید نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو چیئر مین پی سی بی کے دورہ بھارت سے متعلق بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم اور وزیر داخلہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق  چیئر مین پی سی بی کے بیان کا نوٹس لیں ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر رضا مند نہیں ہے تو پی سی بی ان کی منتیں کیوں کر رہا ہے؟ جب وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ پی سی بی کو دورہ بھارت سے روک چکے ہیں تو چیئرمین پی سی بی بار بار دورہ بھارت کی بات کیوں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو  چیئرمین پی سی بی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...